راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بااثر زمیندارنے بستی بورانی کے رہا ئشی غریب
کاشتکار کی جھونپڑی جلا دی ، گندم ، کپڑے ، گہنے ، پیسے جمع پونجی جل کر
خاکستر ، متا ثرین کا احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب سےانصا ف کی اپیل۔ تفصیلات
کے مطابق بستی بو رانی کے غریب ہاری مہیان گو رمانی کی جھو نپڑیو ں کو
باثر زمیندار نے اپنے ساتھیوں سمیت جن میں افتخار ، مشتاق ، وقاص،حفیظ اللہ
، رشید ، اعجاز ، مجید اور تین کس نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں آگ
لگا دی ، متاثرہ مہیان کے مطابق اس میرے بیٹے کی آنکھ کھل گئی ملزمان ایک
جھو نپڑی کو جلاکر دو سری جھونپڑیو ں لگا نا چاہتے تھے واویلا پر ملزمان
فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے جن میں سات کو پہچان لیا اور تین نامعلوم
ملزمان شامل تھے ، اس دوران جھو نپڑی اور اس میں موجود تمام سامان جن میں
کپڑے ، برتن ، گہنے ، گندم آٹا، گہنے نقدی سمیت تمام جمع پونجی جل کر
خاکستر ہو گیا 15پر سٹی پولیس کو اطلاع دی جس پر پو لیس مو قع پر پہنچ گئی
متا ثر ین نے الز ام لگا یا ہے کہ اٹھا رہ گھنٹے گزر جانے کے باوجود سٹی
پولیس نے نہ ہی مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی
کی متا ثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے
0 comments:
Post a Comment